• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا جلال پور پیر والا کا دورہ، سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے جلال پور پیروالہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کر دیا گیا ہے اور اب تک سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، کمشنر کے مطابق جلالپور پیروالہ میں سیلاب سے 50 موضع جات متاثر ہوئے ہیںجبکہ 2 لاکھ 35 ہزار 296 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، اسی طرح 1 لاکھ 80 ہزار 377 مویشیوں کو بھی سیلابی علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید