• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں جدید ڈی ہائیڈریشن پلانٹ نصب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں جدید ڈی ہائیڈریشن پلانٹ نصب ، فروٹس کو خشک کرکے ایکسپورٹ کیا جاسکے گا ،تفصیل کے مطابق  ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے تعاون سے ایک جدید ڈی ہائیڈریشن پلانٹ کا کامیابی سے آغاز کردیا گیا، اس موقع پر منعقد ہ تقریب میں چیئرمین نیشنل سیڈ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سہولت ناصرف کسانوں بلکہ پھلوں اور سبزیوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی سمیت ریسرچ سے تعلق رکھنے والے فوڈ سائنٹسٹ بھی تقریب میں موجود تھے۔
ملتان سے مزید