• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنماؤں کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ‘راشن تقسیم کیا

ملتان( سٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے بیرسٹر ملک عثمان ڈوگر،چوہدری عبدالوہاب آرائیں، عبداللہ گردیزی،آصف گجر، نوید جٹ،شیخ عادل، وقاص بھپلا ودیگر کارکنان کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کا وزٹ کرتے ہوئے متاثرین میں اپنی مدد آپ کے تحت راشن اور مویشیوں کے لیے چارہ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کیساتھ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں اضافہ ہورہا ہے ان خاندانوں کی جمع پونجی سیلاب کی نذرہو چکی ہے مگر حکومتی امداد چند فلڈ کیمپو ں تک ہی محدود ہے کئی متاثرہ خاندان اپنے مال مویشوں سمیت کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں مگر افسوس یہاں حکومتی امداد کا نام ونشان تک نہیں۔پاکستان تحریک انصاف اس مشکل گھڑی میں اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ملتان سے مزید