• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر منصوبہ بندی ہوتی تو سیلاب سے تباہی اور نقصان کو کم کیا جا سکتا تھا، ملک تیمور الطاف مہے

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ٹکٹ ہولڈرتحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے اپنے حلقے میں سیلاب زدگان کی امداد کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں سیلاب متاثرہ خاندان اپنے گھروں سے بے گھر نہ ہوتے ان کی جمع پونجی سیلاب کی نظرنہ ہوجاتی کسی کابھی اپنا گھر چھوڑنا آسان نہیں ہوتا۔ تاخیر سے فیصلہ کرنے سے کئی علاقے،ہزاروں افراد متاثر ہوچکے۔ اگر بہتر منصوبہ بندی اور تیاری ہوتی تو تباہی اور نقصان کی حد کو کم کیا جا سکتا تھاموجودہ صورتحال جنوبی پنجاب کے علاقے کیلئے مناسب فنڈ مختص کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کرتی ہے ضروری انفراسٹرکچر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وسائل کی کمی واضح ہے۔
ملتان سے مزید