• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال انتظامیہ کاجینی ٹوریل سٹاف اور سکیورٹی گارڈز کی تنخواہیں بینک کے ذریعے دینے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال انتظامیہ نے جینی ٹوریل سٹاف اور سکیورٹی گارڈز (پرائیوٹ کمپنی) کی تنخواہیں بینک کے ذریعے دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے ایک فوکل پرسن بھی نامزد کردیا گیا ہے جو اس تمام تر پراسس کو مانیٹر کرے گا ،اس سلسلہ میںنشتر ہسپتال کی انتظامیہ نے جینی ٹوریل اور سکیورٹی گارڈ مہیا کرنے والی نجی کمپنی کے مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پندرہ دن کے اندر اپنے اپنے سٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی بینک کے ذریعے کریں۔حکم عدولی کی صورت سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملتان سے مزید