• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا کلمہ چوک کی کشادگی اور بیوٹیفکیشن کے کام کا جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انتظامیہ شہر کے ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے سرگرم ۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کا کلمہ چوک کی کشادگی اور بیوٹفکیشن کے کام کا جائزہ لینے کے لئے وزٹ۔ رانا سلیم احمد خان نے تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلمہ چوک کی جانب مسلم سکول سے ملحقہ روڈ سائڈ پر درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے سکول کا رقبہ شامل کر کے چوڑا کیا جا رہا ہے ۔روڈ کی وائڈننگ مکمل ہونے کے بعد چوک کو خوبصورت بنانے کے لئے سکول کی دیواریں پر دیدازیب ڈیزائننگ بھی کی جائے گی۔
ملتان سے مزید