• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل پوسٹ آفس میں شجرکاری مہم کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان کے زیراہتمام جنرل پوسٹ آفس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیاجس کے دوران مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر صدرطاہرہ نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آکسیجن کی فراہمی، فضاکو معطر رکھنےاور موسمی تغیرات جیسے سیلاب، آندھیوں اور طوفان کی شدت کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس موقع پر ڈاکٹر فرزانہ کوکب، ماہ رخ حفیظ،عابدہ اشفاق،امبرین بلوچ سمیت پوسٹ آفس کی سینئر منیجمنٹ ملازمین بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید