• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں شیرشاہ کے علاقے میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں کھانے کی تقسیم کی گئی۔ چیمبر آف سمال ٹریڈرز عہدیداران سٹی صدر ظفر اقبال صدیقی، ضلعی صدر شیخ طاہر امجد، جنوبی پنجاب کے چیئرمین مرزا اعجاز علی، ضلعی چیئرمین خواجہ عمار یاسر اور سٹی جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹی صدر ظفر اقبال صدیقی نے کہا کہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم متاثرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔
ملتان سے مزید