• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں25مقدمات درج کرلئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 25مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بستی ملوک ،دہلی گیٹ کے علاقے محمد ریاض احمد اور محمد عدنان سے موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے صفدر الطاف کے آفس سے کمپیوٹر ڈیوائس وغیرہ چہلیک کے علاقے جمیل احمد کا موبائل مظفر آباد کے علاقے عمیر کے سکول بیگز غلام مصطفی کی ٹوکہ مشین وغیرہ قطب پور کے علاقے محمد امجد کی نقدی 2لاکھ 50ہزار سمیت سامان خرم عباس کا میٹر بجلی شاہ شمس کے علاقے نثار حسین کی موٹرسائیکل ریاض احمد نقدی و سونا وغیرہ ممتاز آباد کے علاقے اللہ بخش کے گھر سے نقدی 3لاکھ و طلائی زیور محمد بشیر کا گیس میٹر شہباز کا موبائل نیوملتان کے علاقے محمد کا میٹر بجلی شاہ رکن عالم کے علاقے نیک محمد اور محمد انور کی موٹر سائیکلیں سیتل ماڑی کے علاقے مجاہد انجم کی نقدی 25ہزار و موبائل حسینہ مائی کا گھریلوں سامان دہلی گیٹ کے علاقے نعمان اسحاق کا موبائل دولت گیٹ کے علاقے غلام شاہ میر کے ملبوسات لوہاری گیٹ کے علاقے سعد علی بدھلہ سنت کے علاقے محمد صدام کے موبائلزفونز مخدوم رشد کے علاقے محمد لطیف کے مویشی مالیت 4لاکھ 50ہزار اور راجہ رام کے علاقے محمد جاوید کا موبائل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید