• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں‘ منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں شراب برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کےالزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ممتاز آباد پولیس نے زیر حراست ملزم محمد ندیم سے دوران تفتیش پسٹل برآمد کرلیا جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔نیوملتان پولیس نے ملزم فیاض سے 20لیٹر شراب مظفر آباد پولیس نے ملزم عمران علی سے 120لیٹر شراب ملزم بشیر احمد سے 20لیٹر شراب اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم ملزم غلام مصطفی سے 40لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس تھانہ قادر پورراں کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی، شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی، 01 شراب فروش، 90 لیٹر دیسی شراب اور 100 لیٹر لہن برآمد، گرفتار ملزم کی شناخت محسن خان ولد اعجاز خان سے ہوئی ،پولیس نے موقع سے 90 لیٹر شراب اور 100 لیٹر لہن برآمد کرلی، پولیس نے شراب کشید کرنے کا سامان بھی برآمد کر لیا،کینٹ پولیس نے 9سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کرنے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ،پولیس نے ساوند سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں قاری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے ساتویں کلاس کے طالبعلم سے مبینہ نازیبا حرکات کرنے کی مختلف اطلاع پر کارروائی شروع کردی ،تھانہ بستی ملوک پولیس نے خاتون سے زیادتی اور وڈیو بناکر بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، ایک مکان کے دو مالکان کا آپس میں جھگڑا اطلاع پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ،پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے 12سالہ لڑکے کو حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید