• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت کل چین جائینگے، سفیروں نے اسناد سفارت پیش کی

اسلام آباد(طاہر خلیل/نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری سے یونان، یورپی یونین اور ہنگری کےنامزد سفراء نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور صدر مملکت کو اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق تینوں ممالک کے نامزد سفراء نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری کو اسناد سفارت پیش کیں۔ ایوان صدر میں اسناد سفارت پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔صدر مملکت آصف علی زرداری کل ( جمعہ کو ) اہم دورے پر چین جائیں گے ۔ صدر مملکت اپنے دورے میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے ۔ چنی قیادت سے بات چیت کیلئے صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی چین جائے گا۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی صدر کے ہمراہ چین جائیں گی ۔
اہم خبریں سے مزید