اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ایران اور عراق جانے والے پاکستانی زائرین کو ریگولرائز کیا جارہا ہے،زائرین اور روزگار کیلئے ایران جانے والے پاکستانیوں سے متعلق ایران کے ساتھ جلد ایم او یو (یاداشت)پر دستخط کریں گے۔وزارت مذہبی امور، داخلہ اور سمندر پار پاکستانیز کی معاونت سے ایم او یو تیار کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کے دوران کی ۔