اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی حکومت کے ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سال 2023-24کے لیے وظیفہ جات دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق وفاقی حکومت کے مستقل، ریگولر اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچے جو مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، انہیں میرٹ کی بنیاد پر وظائف دیے جائیں گے۔