اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز سروس کے افسران کو موجودہ پوسٹنگز سے ریلیو کر دیا ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 12 ستمبر 2025 کو نوٹیفکیشن نمبر 2163-C-I/2025جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان کسٹمز سروس کے تمام افسران، جن کے تبادلے یا تقرریاں ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 2148-C-I/2025 مورخہ 10ستمبر 2025 کے تحت کی گئی تھیں، وہ اپنی موجودہ پوسٹنگز سے فوری طور پر ریلیو تصور کیے جائیں گے۔ تاہم وہ افسران جو پہلے ہی اپنے عہدوں کا چارج ری لنکویش کر چکے ہیں، اس نوٹیفکیشن کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہوں گے۔یہ نوٹیفکیشن ایف بی آر کے سیکریٹری (M/HR.C-I) محمد معظم رضا کے دستخط سے جاری کیا گیا۔ اس فیصلے کے تحت پاکستان کسٹمز سروس کے افسران کی حالیہ تعیناتیوں اور تبادلوں کو مزید عملی جامہ پہنانے کے لیے فوری طور پر مؤثر بنایا گیا ہے۔