• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار، 20 لاکھ روپے برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساحل پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2ملزمان کو گرفتارکرکے شہری سے چھینی گئی رقم 20لاکھ روپے برآمد کرلئے، پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ ساحل ایونیو E-8کے مقام پر دو ملزمان شہری کو لوٹ رہے ہیں،اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، جہاں پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس کی جانب سے بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دوسرا ملزم بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ راؤنڈز، چھینی گئی رقم 20 لاکھ روپے اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت ہدایت اللہ کے نام سے جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت اللہ داد کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی ملزم کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید