• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

MPA فنڈ عوام کی امانت، انکی ہی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جارہا ہے، علی مدد جتک

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک کہا ہےکہ یہ منتخب عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں ، یہ بات انہوںنے اپنے ایم پی اے فنڈز سے سریاب مل کالونی اور کلی حسین آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے بات چیت کرتے ہوئے ایم پی اے فنڈ عوام کی امانت اور انہیں نیک نیتی کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جارہا ہے تاکہ علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں ، ترقیاتی منصوبے معیار اور شفافیت کی بنیاد پر مکمل کیے جا رہے ہیں ان ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے بعد علاقے کے لوگوں کو ریلیف ملے گا ۔ علاقہ مکینوں نے ترقیاتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حاجی علی مدد جتک کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی علاقے کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے اسی جذبے سے اقدامات جاری رکھیں گے۔

کوئٹہ سے مزید