کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق میئرناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ جمیل بوستان ایڈووکیٹ و دیگر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ مائننگ لائسنس کے لئے نئی شرائط کروڑوں کے گوشواروں اور الاٹمنٹ کمیٹیوں سے مائننگ ایسوسی ایشن کی نمائندگی ختم کرنے کے بجائے دوبارہ الاٹمنٹ کمیٹیوں میں مائننگ ایسوسی ایشن کی نمائندگی رکھی جائے جس سے لوکل مائن اونرز کی تسلی ہوتی ہے ورنہ سب وہ ہوگا جس کا خدشہ ہے انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ صوبے میں ایک ہی شعبہ بچا تھا اس کا بھی بیڑا غرق ہوگیا جس طرح باقی سسٹم تباہ تھا تحریک انصاف کسی بھی غلط منصوبہ بندی کا حصہ نہیں بنے گی اور کسی بھی غلط کام کی اجازت نہیں دے گی انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھاکہ لوکل افراد جن کے علاقوں میں معدنیات موجود ہیں ان کےساتھ بیٹھ کر پالیسیاں بنائی جاتی عوام کو باور کرایا جاتا کہ سب کچھ ان کا ہے جس سے خصوصا علاقے میں امن اور روزگار کے دروازے کھلتے یہ کونسا طریقہ ہے کہ ہر کام کو ڈنڈے کے زور پر کیا جائے اس کا نتیجہ بھی سب کے سامنے ہے۔