کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی نے صوبے میں کام کرنے والی تمام رجسٹرڈ این جی اوز اور این پی اوز سے ملازمین کا ڈیٹا اور پراجیکٹ مکمل تفصیلات کا ریکارڈ سات روز جمع کرانی کی ہدایت کر دی یہ اقدام ایسے افراد کی چھان بین کرنے کیلئے کیا گیا جو بیک وقت ایک سے زائد این جی اوز یا سرکاری محکموں میں ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں جو قواعد کی خلاف ورزی ہے ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی نے، نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میںصوبے میں کام کرنے والی تمام رجسٹرڈ این جی اوز اور این پی اوز سے کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کا ڈیٹا اور پراجیکٹ کی مکمل تفصیلات کا ریکارڈ سات روز جمع کرانی کی ہدایت ذرائع نے بتایا کہ ، یہ اقدام دوہری ملازمت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر نوٹس لینے کے بعد اٹھایا گیا ہے، بعض این جی اوز نے ایسے افراد کو ملازمت د ی ہیں جو بیک وقت ایک سے زائد این جی اوز یا سرکاری محکموں میں ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں جو قواعد کی خلاف ورزی ہے، BCRA نے واضح کیا ہے کہ دوہری ملازمت سختی سے ممنوع ہے اور اس میں ملوث شخص کو فوری طور پر بلوچستان میں کسی بھی این جی او میں کام کرنے سے نااہل قرار دیا جائے گا جبکہ سہولت کاری یا حقائق چھپانے والی این جی او کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جس میں رجسٹریشن منسوخی، بھاری جرمانے، جاری منصوبوں کی معطلی یا بندش اور قانونی چارہ جوئی شامل ہیں، اتھارٹی نے کہا ہے کہ ان احکامات پر عملدرآمد لازمی ہے اور غلط یا گمراہ کن معلومات دینا بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن ایکٹ کے تحت سنگین جرم تصور ہوگا، BCRA نے تمام این جی اوز پر زور دیا ہے کہ وہ شفافیت اور دیانتداری کو برقرار رکھتے ہوئے فوری طور پر ملازمین کی تفصیلات فراہم کریں۔