• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے سیلاب سے متعلق اخراجات اور بجٹ کی لچک کا جائزہ لیا جائیگا، آئی ایم ایف

کراچی (نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیلاب سے متعلق اخراجات اور بجٹ کی لچک کا جائزہ لیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا آنے والا توسیعی فنڈ سہولت جائزہ مشن اس بات کا اندازہ لگائے گا کہ آیا ملک کی مالیاتی پالیسیاں اور ہنگامی انتظامات اس بحران سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکتے ہیں یا نہیں۔ آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندے ماہیر بینیسی نے کہا کہ مشن اس بات کا جائزہ لے گا کہ آیا مالی سال 26 کا بجٹ، اس کے اخراجات کی تقسیم اور ہنگامی حالات کے لیے کی گئی دفعات سیلاب کی وجہ سے درپیش مالی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کافی لچکدار ہیں یا نہیں۔ پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حالیہ طوفانی سیلاب سے اب تک 972 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سیلاب نے صوبہ پنجاب میں فصلوں، مویشیوں اور گھروں کو تباہ کر دیا ہے اور اب یہ صوبہ سندھ میں داخل ہو رہا ہے، جس سے نقد رقم کی کمی کا شکار اس جنوبی ایشیائی ملک میں تازہ خوراک کی مہنگائی اور مزید مشکلات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید