• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سکیورٹی پروٹوکول کی گاڑیوں کی تعداد 8 سے کم کر کے 2 کردی گئی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان،مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی کی سکیورٹی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ان کے سکیورٹی پروٹوکول گاڑیوں کی تعداد 8 سے کم کر کے 2 کردی گئی ہے ،سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی پروٹوکول میں کمی عوام کے وسائل کے موثر اور معقول استعمال کیلئے کی گئی ہے، پروٹوکول میں کمی سے سکیورٹی پر مامور اہلکار دیگر فرائض کی انجام دہی کیلئے دستیاب ہوں گے، اعلامیہ کے مطابق دیگر حاضر سروس اوریٹائرڈ ججوں کے سکیورٹی پروٹوکول کو بھی قواعد سے ہم آہنگ کیا گیا ہے ، اعلامیہ کے مطابق اس حوالہ سے عمل درآمد کے لئے وفاقی و صوبائی وزار ت ہائے داخلہ کو سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد میں کمی کیلئے سرکولر جاری کردیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید