• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ سے قبل پاک بھارت کرکٹرز میں دوریاں، گھلنے ملنے سے گریز

دبئی (نمائندہ خصوصی) بھارتی میڈیا اور ان کے سیاست دان مطالبہ کرتے رہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کو میچ کا بائیکاٹ کردینا چاہیے لیکن ایسا نہ ہوا۔ مقامی وقت کے مطابق پونے پانچ بجے بھارتی اور چند منٹ بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی اسٹیڈیم پہنچ گئی ۔ پاکستانی ٹیم پچ کے دائیں جانب اور بھارتی ٹیم بائیں جانب پریکٹس کرتی رہیں لیکن دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف دور دور نظر آئے۔ گوتم گھمبیر جب پچ کا معائنہ کرنے آئے تو چند قدموں پر پاکستانی کھلاڑی موجود تھے لیکن ملنے سے گریز کیا گیا۔ ماضی میں پریکٹس کے دوران کھلاڑی آپس میں علیک سلیک کرتے اور خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دیتے تھے۔ اس اس بار پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے زیادہ توجہ نیٹ پریکٹس پر مرکوز رکھی۔ دوریاں واضح تھیں ۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ سے قبل گوتم گمبھیر اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر اراکین نے بھارتی کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور صورتحال کو بہتر طریقے سے سنبھالنے کا مشورہ دیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید