کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کی اسرائیل کیخلاف مشترکہ آپریشن روم قائم کرنیکی تجویز، ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر کا کہنا تھا کہ اس سے بستی کے آقا اپنے احکامات بدلنے پر مجبور ہوجائیں گے، ایسے کنونشن کا کوئی فائدہ نہیں جو عملی نتائج نہ دیں۔ ٹھوس اقدامات نہ کیے تو یہ صہیونی جارحیت کیلئے نیا لائسنس جاری کرنے کے مترادف ہوگا۔ علی لاریجانی نے اسرائیل کے خلاف ایک "مشترکہ آپریشن روم" قائم کرنے کا مطالبہ کیا اور خطے کے ممالک کو ایسے کنونشن منعقد کرنے سے خبردار کیا جو "عملی نتائج" نہ دیں۔ لاریجانی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ مشترکہ آپریشن روم بنانے سے "اس ہستی کے آقا" پریشان ہو جائیں گے اور انہیں اپنے احکامات تبدیل کرنے پر مجبور کر دے گا۔