• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان علی آغا کا بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے کے بعد میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی کھلاڑیوں کے نامناسب رویے پر میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا نے میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا اور بھارتی پریزنٹر سے بات کرنے سے بھی انکار کر دیا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ اگر اختتامی تقریب میں پاکستانی پریزنٹر ہوتا تو پاکستانی کپتان تقریب میں شریک ہوجاتے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے بعد ہم تو ہاتھ ملانا چاہ رہے تھے مگر افسوس کی بات ہے کہ بھارتی ٹیم ڈریسنگ روم سے باہر نہیں آئی اسی لیے پھر سلمان علی آغا نے بھی میچ کے بعد اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا۔

اُنہوں نے بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے کو کھیلوں کے ضابطے کی خلاف ورزی قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔

پاکستان کے خلاف بڑی فتح کے باوجود ڈریسنگ روم میں موجود بھارتی کھلاڑی بھی میچ کے اختتام پر گراؤنڈ میں نہیں آئے۔

پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری اور بھارتی ٹیم کے رویے پر باقاعدہ احتجاج بھی ریکارڈ کروا دیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید