دبئی ( نمائندہ خصوصی ) ایشیا کپ گروپ بی میں امارات کو آخری میچ بدھ کو پاکستان کے خلاف دبئی میں کھیلنا ہے ایک، ایک فتح کے بعددونوں ٹیموں کیلئے میچ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ جبکہ عمان دو میچ ہارکر سپر فور مرحلے کی ریس سے باہر ہوگئی۔ گروپ اے سے بھارت دونوں میچ جیت چکا ہے۔ بدھ کے میچ کی فاتح اس گروپ سے کوالی فائی کرنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔ ہانگ کانگ تیسرا میچ ہارکر آؤٹ ہوگئی۔ گروپ بی میں سپر فور کی دو ٹیموں کا فیصلہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیموں میں سے ہونا ہے۔ منگل کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا۔ سری لنکا سے ہارنے و0الی بنگلہ دیش کیلئے فتح ضروری ہے۔