کراچی (اسد ابن حسن) وفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز میں تین مختلف عہدوں پر ایک ہزار اہلکاروں کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 81 اسسٹنٹ سب انسپیکٹر بھرتی کیے جائیں گے جن کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ لازمی ہے۔ ان بھرتیوں میں 69 مرد، اٹھ خواتین اور چار اقلیتی کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے۔ 914 کانسٹیبل جن میں 789 مرد، 89 خواتین اور 39 اقلیت کا کوٹہ مختص ہے۔ اس بھرتی کی تعلیمی قابلیت میٹرک سی گریڈ ہے۔