اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی نے نو تعینات آڈیٹر جزل آف پاکستان مقبول احمد گوندل سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا ،اس سلسلے میں گزشتہ روز سپریم کورٹ کے تقریباتی ہال میں پروقار تقریب منعقد ہوئی ،جس میں سپریم کورٹ کے ججز ، آڈیٹر جزل آف پاکستان آفس کے عملے ،سپریم کورٹ ستاف اور صحافیوں نے شرکت کی ،یاد رہے کہ مقبول احمد گوندل کی آڈیٹر جزل آف پاکستان کے عہدہ پر تقرری چار سال کے لئے کی گئی ہے ۔