• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے ترقیاتی منصوبے قانونی، شہری اصولوں کے مطابق ہونگے، بلڈنگ کمیٹی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ کیʼʼ بلڈنگ کمیٹی ʼʼکے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام ترقیاتی منصوبے سختی سے قانونی، ماحولیاتی اور شہری اصولوں کے مطابق ہوں گے، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے لیے یہ کسی طور مناسب نہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی تجاوزات کی اجازت دے یا اس کی حوصلہ افزائی کرے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی کی مجوزہ تعمیر کے لیے ماسٹر لے آؤٹ پلان کا جائزہ لیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی،محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت سندھ کے چیف انجینئر نے نئے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی) کے تحت پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گا، جس میں عدالتوں، متعلقہ دفاتر، عوامی سہولیات اور وکلا کے لیے ضروری سہولتوں کی فراہمی شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید