لاہور،میانوالی(خصوصی نمائندہ/ نمائندہ جنگ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے،تنقید کرنا آسان، کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، جب سی ایم میدان میں ہوتا ہے تو سب کو کام کرنا پڑتا ہے، جب ان کا وزیراعظم تھا تو کالے شیشے والی عینک لگا کر فضائی دورہ کرتا تھا، کہتا تھا اوہو، اوہو بڑا سیلاب آگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے میانوالی میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کردیا۔