• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے اسٹیل مینوفیکچررز دو سال سے سبسڈی پیکیج سے محروم

اسلام آباد (مہتاب حیدر) کراچی کے اسٹیل مینوفیکچررز دو سال سے سبسڈی پیکیج سے محروم، بیوروکریٹک رکاوٹوں میں پھنسی کراچی کی صنعتیں، اربوں کے نقصان کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم پاکستان کے اسٹیل مینوفیکچررز کو حکومت کے اضافی بجلی سبسڈی پیکیج کے حصول میں دو سال سے زیادہ کی تاخیر کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے وہ مشکلات کا شکار ہیں۔ دو سال سے زائد عرصے سے، پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیل مینوفیکچررز حکومت کے اضافی بجلی سبسڈی پیکیج کے تحت ریلیف کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود، کراچی کی صنعتیں تاحال بیوروکریٹک الجھنوں میں پھنسی ہوئی ہیں، اور اربوں کا نقصان اٹھا رہی ہیں، جبکہ اسلام آباد میں وزارتیں اور ریگولیٹرز ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں، اور ریلیف جاری نہیں کر رہے۔

اہم خبریں سے مزید