• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات اگست میں 7.3 فیصد کم ہوکر 1.52 ارب ڈالر رہ گئیں

اسلام آباد(اسرارخان ) پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات اگست 2025میں 7.3فیصد کمی کے ساتھ 1.52 ارب ڈالر رہ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ میں 1.68ارب ڈالر تھیں۔ جولائی 2025کے مقابلے میں بھی برآمدات میں 9.29فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان کے ادارہ شماریا ت کے مطابق نٹ ویئر برآمدات 3.72 فیصد کم ہو کر 445.7 ملین ڈالر رہیں۔ریڈی میڈ گارمنٹس 9.6فیصد کمی کے ساتھ 328 ملین ڈالر ہوگئیں، بیڈ ویئر 7.3فیصد کمی کے ساتھ 269ملین ڈالر،تولیے 15.3 فیصد کمی کے ساتھ 85.2 ملین ڈالر،کاٹن کلاتھ 13.7 فیصد کمی کے ساتھ 157.5 ملین ڈالر اورتاہم، کاٹن یارن 15.1 فیصد اضافے کے ساتھ 63ملین ڈالر رہا۔خوراک کے شعبے میں برآمدات 35.2 فیصد کمی کے ساتھ 347.6 ملین ڈالر رہیں۔ چاول کی برآمدات 43.5 فیصد گر کر 146.3 ملین ڈالر ہو گئیں، جب کہ باسمتی چاول کی برآمدات میں 48.5 فیصد کمی کے ساتھ صرف 51.5 ملین ڈالر رہ گئیں۔
اہم خبریں سے مزید