• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مختلف اتھارٹیز کی وجہ سے گورننس کے مسائل ہیں، مراد شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں گورننس کے مسائل پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں مختلف اتھارٹیز جیسے ٹاؤنز، صنعتی علاقے، کنٹونمنٹس، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی الگ الگ کام کرتی ہیں، اس تقسیم کے باوجود ذمہ داری حکومت کی ہے اور ہم شہر کے مسائل حل کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز برائے معذوری شمولیت (سینٹر آف ایکسیلینس فار ڈس ایبیلٹی انکلوژن) کورنگی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی میں مرکز برائے معذوری شمولیت کا افتتاح کیا جو محکمہ بحالی و بااختیاری معذوران سندھ حکومت نے ’’ناو پاکستان ڈس ایبیلٹی پروگرام‘‘ کے اشتراک اور ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے تعاون سے قائم کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اسے ملک کی سب سے بڑی اور جدید ترین سہولت قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید