• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ تعاون جاری رہے گا، صدر زرداری

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ تعاون جاری رہے گا، پاکستان اور چین دہشتگردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند رہیں گے،ارورمچی میں کمیونسٹ پارٹی سیکریٹری سنکیانگ چن شیاوجیانگ سے ملاقات کے موقع پر گورنر سنکیانگ ارکن تونیا ز بھی موجود تھےچن شیاوجیانگ نے صدر زرداری کا خیرمقدم کیا ، صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی آزمائش پر پوری اتری ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہےپاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے چین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان اور چین زراعت، صنعت، معدنیات اور نئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گےصدر زرداری نے کہا اُمید ہے دونوں ممالک کے عوام جلد ایک دوسرے کے ممالک سڑک کے ذریعے آسانی سے سفر کر سکیں گے۔

اہم خبریں سے مزید