• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روز ویلٹ ہوٹل نجکاری پر مشاورت، پاکستان کو 7 عالمی بولیاں موصول

اسلام آباد(اسرار خان)روزویلٹ ہوٹل نجکاری پرمشاورت کے لیے پاکستان کو 7عالمی بولیاں موصول، سٹی گروپ، مورگن اسٹینلے اور سی بی آر ای سمیت بڑی مالیاتی کمپنیاں دوڑ میں شامل، قواعد کے تحت بولی کھلنے کے 30 دن کے اندر اہل بولی دہندہ کا اعلان لازمی ہے۔پاکستان کو نیویارک کے تاریخی روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر مقرر کرنے کی غرض سے سات بین الاقوامی کنسورشیا کی تکنیکی بولیاں موصول ہوئی ہیں، جن میں سٹی گروپ، سی بی آر ای اور مورگن اسٹینلے بھی شامل ہیں۔یہ بات نجکاری کمیشن کے حکام نے جمعرات کو دی نیوز کو بتائی۔اس ہفتے کھولی جانے والی بولیاں پی آئی اے کے سب سے قیمتی غیر ملکی اثاثے کے مستقبل کا تعین کرنے کے اہم مرحلے کی نشاندہی کرتی ہیں۔ مین ہیٹن میں واقع روزویلٹ ہوٹل طویل عرصے سے اس بحث کا مرکز رہا ہے کہ آیا اسے بیچ دیا جائے، لیز پر دیا جائے یا دوبارہ تعمیر و ترقی کی جائے۔ساتوں کنسورشیا میں وال اسٹریٹ کی بڑی کمپنیاں، عالمی رئیل اسٹیٹ فرمز اور اعلیٰ درجے کی لا فرمز شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید