• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ایئر لائن کا پاکستان میں فضائی آپریشن بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی )برطانوی ایئرلائن نے پاکستان میں اپنا فضائی آپریشن بڑھانے کا اعلان کردیا ۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ورجن اٹلانٹک ائرلائن کو پروازوں کی اجازت دیدی، برطانوی ایئر سعودی عرب کے شہرریاض کے ذریعے پاکستان کو اپنے فضائی آپریشن میں منسلک کرے گی۔ایئرلائن کی لندن سے کراچی،اسلام آباد اور لاہور کے لئے فلائٹس اکتوبر سے بحال ہونگی، ورجن اٹلانٹک ایئرلائن نے 2023 میں پاکستان سے اپنی پروازوں کو بند کردیاتھا۔
اہم خبریں سے مزید