نواب شاہ (محمد انور شیخ بیورو رپورٹ )سابق وفاقی وزیر جی ڈی اے رہنما غلام مرتضی جتوئی نے کہا کہ آصف علی زرداری سے کوئی دشمنی نہیں تا ہم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی میں فرق ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی مافیا کی صورت میں سندھ پر قابض ہے پولیس پیسے کے سوا کسی کو نہیں چھوڑتی جبکہ محکمہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں ذاتی املاک بھی رشوت کے بغیر ٹرانسفر نہیں کی جاتی سندھ یونائٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کی رہائش گاہ مجید کیریو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام مرتضی جتوئی کا کہنا تھا کہ ائندہ انتخابات میں ذولفقار جونیئر جی ڈی اے سندھ یونائیٹڈ پارٹی مل کر پیپلز پارٹی کے خلاف انتخاب لڑیں گی انہوں نے کہا کہ جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا وہ حکمران بنے ہوئے ہیں اور اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھ پر اور سید زین شاہ یر جھوٹے مقدمات بنائے گئے تاہم ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اس موقع پر سید زین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزرا لوگوں پر جھوٹے مقدمات قائم کر کے پولیس کے ذریعے تشدد کرا رہے ہیں ۔