• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے ڈیفنس، شیرا کوٹ لوہاری گیٹ سے لاکھوں روپے، موبائل فونز و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

لاہور (کرائم رپورٹر سے) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں جنید احمد سے 1 لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون، شیراکوٹ میں ضیا الرحمن سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے اور موبائل فون، لوہاری گیٹ میں یامین علی سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں طارق محمود سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ بادامی باغ میں پرویز خان سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔غالب مارکیٹ میں نعمان فاروق، قلعہ گجر سنگھ میں سلیم احمد سے گاڑیاں جبکہ گوالمنڈی میں بلال حیدر، سندر میں ندیم اختر اور کاہنہ میں حارث علی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید