• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے، صدر، وزیراعظم ودیگر کی تعزیت

اسلام آ باد( نیوز رپورٹر)سا بق سیکرٹری خزانہ اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر وقار مسعود ہفتہ کے روز انتقال کر گئے، ان کی نما زجنازہ بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی ۔تدفین پی اے ایف قبرستان چکلالہ میں کی گئی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف ودیگر نے ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر   مرحوم کی بلندی ء درجات کی دعا کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود کی حکومت پاکستان کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے آمین۔دریں اثنا ءامیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود کی قومی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی وہ ملک کی نیک نام شخصیت تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔
اہم خبریں سے مزید