• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کا امدادی آپریشن جاری

اسلام آباد ( نیو ز ر پو رٹر)وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اتھارٹی نے خانیوال سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کے لیے خیموں اور دیگر ضروری اشیائے ضروریہ پر مشتمل مزید امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خانیوال کے متاثرین کے لیے پی ڈی ایم اے پنجاب کو ایک ہزار خیمے فراہم کیے گئے ہیں۔ سکھر سے 13 ٹرکوں کے ذریعے 670 خیمے روانہ کیے گئے جبکہ اسلام آباد میں واقع این ڈی ایم اے کے مرکزی ویئر ہاؤس سے بھی 5 ٹرکوں میں 330 خیمے روانہ کیے گئے۔ اب تک پنجاب کو مجموعی طور پر 2,270 ٹن امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے، جس میں کمبل، خیمے، مچھر دانیاں، پانی کے فلٹریشن پلانٹ، رضائیاں، فولڈنگ بیڈ، پانی کے کین اور 17 کشتیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک سیلاب متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 36,000 خیمے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید