کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی کار کردگی اور ناکامی پر شائقین کر کٹ بھڑک اٹھے،انہوں نے قومی سلیکشن کمیٹی کے احتساب کا مطالبہ کردیا،ناراض اور خفا کر کٹ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے سخت جملوں کا استعمال کیا اور کہا کہ بھارت کو ہرادیتے تو ہم ایشیا کپ جیتنے سے زیادہ خوش ہوتے،شائقین کر کٹ نے سوشل میڈیا پر سخت برہمی اور ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اوپنر نے ابتدائی چھ اوورز میں ہی میچ ختم کردیا،ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ٹیم کا انتخاب کیا ان کا احتساب ہونا چاہئے، ایک صارف نے لکھا کہ شاہین آفریدی بولنگ بھول گئے ہیں،ایک صارف نے لکھا کہ پانچ کیچ چھٹنے اور رن آوٹ سے بچنے کے باجود پاکستانی بیٹرز مشکل ہدف دینے میں ناکام رہے،بھارتی اوپنر نے تو لاٹھی چارج اننگز کھیلی، بعض صارف نے کہا کہ پاکستانی بولرز نےپرجوش پاکستانی شائقین پر اوس گرادی۔