• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

H1B کی افراتفری، چین کا نیا ’’K ویزا‘‘، عالمی ٹیلنٹ متوجہ کرنیکی کوشش

کراچی (نیوز ڈیسک) ایچ ون بی کی افراتفری کے درمیان چین کا نیا "K ویزا" کا اعلان، عالمی ٹیلنٹ کو متوجہ کرنیکی کوشش، یہ ویزا زیادہ لچک، طویل قیام اور بار بار داخلے کی سہولت فراہم کریگا، چینی آجر یا دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بین الاقوامی سطح پر ٹیلنٹ کی دوڑ میں بیجنگ کا نیا اور بڑا قدم، یکم اکتوبر سے نفاذ ہوگا، سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین ہدف ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چین نے عالمی سطح پر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ کے شعبوں کے ماہر نوجوانوں کو متوجہ کرنے کے لیے یکم اکتوبر سے "کے ویزا" متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جسے امریکی ایچ ون بی کا متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ ویزا زیادہ لچک، طویل قیام اور بار بار داخلے کی سہولت فراہم کرے گا اور اس کے لیے کسی چینی آجر یا دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ امریکہ میں ایچ ون بی درخواستوں پر 100,000 ڈالر سالانہ فیس عائد کیے جانے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا یہ اقدام جنوبی ایشیا سمیت عالمی ٹیلنٹ کے لیے ایک پرکشش متبادل بن سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید