• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جنگ‘ سے ’خراب نظام‘ تک: ایلون مسک کا H-1B ویزا پر موقف

کراچی (نیوز ڈیسک) ’جنگ‘ سے ’خراب نظام‘ تک: ایلون مسک کا H-1B ویزا پر مؤقف غیر ملکی ورکرز کے لیے مشکلات بڑھ گئیں، ایچ ون بی پر مسک کی رائے پھر زیربحث۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایچ ون بی ویزا کی سالانہ فیس کو ایک لاکھ ڈالرز تک بڑھانے کے بعد امریکہ میں غیر ملکی ورکرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور اسی دوران ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے ویزا پروگرام پر متضاد مؤقف سے متعلق پرانے ٹوئٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔ مسک، جن کے ٹرمپ سے تعلقات رواں سال کے آغاز میں خراب ہو گئے تھے، نے ابتدا میں ایچ ون بی ویزا سسٹم کا دفاع کیا اور اسے اپنے سمیت کئی ’اہم افراد‘ کے امریکہ میں کام کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔ تاہم، صرف ایک دن بعد انہوں نے اپنا مؤقف بدل لیا اور اس نظام کو ’تباہ حال‘ قرار دیتے ہوئے اس میں بڑی اصلاحات کا مطالبہ کیا۔ جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے ایلون مسک نے گزشتہ سال دسمبر میں تسلیم کیا کہ ویزا سسٹم میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید