لاہور (کرائم رپورٹر/کرائم رپورٹر سے ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوان انتہائی الرٹ رہیں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ان کی ہدایت پرلاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران پنجاب پولیس نے ہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی فرائض ادا کئے۔