راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، تھانہ روات کو احسان اللہ نے بتایاکہ اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا معلوم ہو ا کہ میرا بھانجا روشن علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فو ت ہو چکا ہے دریافت کرنے پر مجھے وسیم یاسین نے بتایا کہ روشن علی اپنی رہائش سے بائیکیا بک کر کے فیض آباد اڈا جا رہا تھا جب نجی سوسائٹی فیز 7گیٹ کی جانب جارہے تھے کے پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بائیکیا کو ہٹ کیا جس سے بھانجا روشن علی سر اور کمر میں چوٹیں لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوا جبکہ بائیکیا ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہوا اور موٹر سائیکل کا بھی نقصان ہوا۔