• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تلہ گنگ: ڈکیتی کے دو واقعات ڈاکو شہریوں کو تشدد بنا کر لاکھوں روپے لوٹ کر لے گئے

تلہ گنگ (نمائندہ جنگ ) تلہ گنگ میں ڈکیتیوں کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے ہیں جن میں شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پہلا واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا جہاں رات تقریباً 12 بجے تین نامعلوم افراد ایک گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ پر تشدد کے بعد پانچ لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔دوسرا واقعہ تھانہ صدر کی حدود ڈھوک گجنہ میں رونما ہوا جہاں چار ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش کی۔ مزاحمت پر میاں بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دونوں کے سر پھٹ گئے۔ بیوی کے شور مچانے پر ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔
اسلام آباد سے مزید