اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کےʼʼانتظامی اختیارات کے استعمال اور جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی فرائض سرانجام دینے سے روک دینے کے حکمنامہʼʼکیخلاف دائر کی گئی ایک جیسی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دی ہیں ،درخواست گزاروں نے واضح نہیں کیا کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ،رجسٹرار آفس کے اعتراضات، ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس اعجاز اسحاق خان کی جانب سے پانچ روز قبل روز آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کی گئی علیحدہ علیحدہ درخواستوں پراعتراض لگایا ہے کہ درخواست گزاروں نے واضح نہیں کیا ہے کہ ان میں مفاد عامہ کا کون سا سوال اٹھایا گیا ہے؟ ان کے ایسے کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں کہ جن کی داد رسی کیلئے آئین کے آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال کیا جائے۔