• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر اور عمران اسماعیل کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم صادر کر دیا جبکہ پرویز الٰہی، اسد عمر ، شبلی فراز کو حا ضری سے استثنیٰ مل گیا ،دوسری جانب متنازعہ ٹویٹ کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں عدا لت طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ اوران کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دونوں کو گرفتار کرکے 24 ستمبر تک عدالت میں پیش کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید