• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانا کھیل کی اصل روح کے منافی ہے، سابق بھارتی کپتان اظہر الدین

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق کرکٹر کپتان محمد اظہرالدین نے بھارتی بلے باز سوریہ کمار یادیو اور ٹیم انڈیا کے رویے پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت میچ کے موقع پر بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا، جو کہ کھیل کی اصل روح کے منافی ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ میدان میں رویے سے بھی دنیا کو مثبت پیغام دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہمیشہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کا ذریعہ رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید