کراچی (افضل ندیم ڈوگر )طیارے میں فنی خرابی پر کراچی سے لاہور کی نجی ایئر کی پرواز کو فنی خرابی پر رن وے سے واپس بلوایا گیا۔ بعد ازاں طیارہ تبدیل کرکے مسافروں کو 7 گھنٹے بعد منزل کیلئے روانہ کیا گیا۔ پرواز 9P-840 کراچی سے مقررہ وقت پر دن سوا 11 بجے روانہ ہو رہی تھی۔ طیارہ رن وے پر پہنچا تو پائلٹ کو فنی خرابی کی نشاندہی ہوئی۔ جس پر اے ٹی سی کو آگاہ کرکے پائلٹ طیارے کو واپس لے آیا۔ بعداذاں معائنے پر طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ مسافروں کو 7 گھنٹے بعد پیر کی شام متبادل طیارے سے منزل کے لیے روانہ کیا گیا۔