• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی GHQ حملہ کیس، عمران ویڈیو لنک پر پیش، وکلا کا بائیکاٹ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش کیا گیا تاہم پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی آواز اور شکل واضح نظر نہ آنے پر ان کے وکلاء نے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا،دوران سماعت پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ وکلاصفائی ایک دن عدالت چھوڑ کرجاتے ہیں دوسرے دن کہتے ہیں وقت دیا جائے،ان کا کنڈکٹ بتارہا ہے یہ ٹرائل کیلئے سنجیدہ نہیں، سلمان اکرم راجا نے کہا عدالت حکومتی ہدایات پر نہیں آئین کے مطابق چلتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کال کوٹھری میں بندشخص کو واٹس ایپ کال پر پیش کریں، عدالت نے استغاثہ کے آٹھ گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 27ستمبر کو مزید تین گواہ طلب کرلئے۔

اہم خبریں سے مزید