• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریڈنگ کارپوریشن نے 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیا

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) ٹریڈنگ کارپوریشن نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھول دیا، ٹینڈر کے تحت 534اعشاریہ 75سے 568 اعشاریہ 50ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئیں ، کم سے کم بولی 534 اعشاریہ 75ڈالرزفی میٹرک ٹن لگی ۔ ذرائع کے مطا بق ٹی سی پی کو گذشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئیں ، ٹینڈرکےتحت4بولیاں موصول ہوئیں۔ ٹی سی پی نےچینی کےایک لاکھ میٹرک ٹن کا ٹینڈر منگل کے روز کھولا۔ ٹینڈرکےتحت لوئس ڈرئیفوس کمپنی سوئٹزرلینڈ نےسب سے کم بولی دی،کسی بھی شکایت کےلیےٹی سی پی نے آج شام 5 بجے تک کا وقت دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید